کورونا کی وجہ سے اترپردیش میں کانگریس ریلی نہیں ہوگی

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی تیسری لہر سے شہریوں کا کوئی نقصان نہ ہو اس کے پیش نظر پارٹی نے اترپردیش میں اگلے 15 دن تک کوئی بڑی ریلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس ترجمان گورو بلو نے بدھ کو یہاں پارتی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری سی بینو گوپال نے پارتی کے ریاستی انچارجوں اور ریاستی صدور کو خط لکھ کر اپنی ریاستوں میں کورونا کے حالا ت کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق انتخابی ریلی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے کہا ہے ۔اس سلسلے میں فی الحال 15 دن تک اترپردیش میں بڑی انتخابی ریلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں کیا حالات ہوں گے اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اتراکھنڈ میں پرینکا گاندھی واڈرا کی ریلی کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات الگ الگ ہیں اور اسی حساب سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب اور دیگر انتخابی ریاستوں میں اترپردیش کی طرح ریلی نہ کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہاں سے رپورٹ مانگی گئی ہے اور کورونا کے حالات کیا ہیں اس بارے میں رپورٹ آنے کے بعد ہی ریاست کی قیادت کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائے گا۔
نفرت کی کشتی پر سوار فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والوں کی ملک حمایت نہیں کرتا : پیس پارٹی
پرتاپ گڑھ : نفرت کی کشتی میں سوار فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والے مٹّھی بھر لوگوں نے ملک کو گزشتہ سات سال کے اندر نفرت کی بھٹّی میں جھونک کر جو مذہب پر مبنی منفی سیاست شروع کی ہے ،اس سے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ جو خراب ہو رہی ہے ،اس کی شاید زیر اقتدار پارٹی کو پرواہ نہیں ،وہ اقتدار کے نشے میں اقتدار حاصل کرنے کے لیئے کس حد تک جا سکتی ہے ،یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔