کورونا کی وجہ سے بچیوں کی جبری شادیوں میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

جنیوا: بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’سیو دا چلڈرن‘ کا کہنا ہے کہ کورونا نے دنیا کے لاکھوں خاندانوں کو غربت کی طرف دھکیل دیا ہے، جسکے باعث بہت سے لوگ اپنی بچیوں کی کم عمری میں شادیاں کرا رہے ہیں۔ تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال تقریبا 5لاکھ بچیوں کی کم عمری میں شادیاں ہو چکی ہیں۔ یہ رجحان سب سے زیادہ جنگ زدہ ممالک دیکھا گیا ہے، جن میں افغانستان، شام اور یمن شامل ہیں۔

بلجیم میں نئی حکومت کا قیام
برسلز: بلجیم میں پارلیمانی انتخابات کے دیڑھ سال بعد 7جماعتوں نے حکومتی اتحاد پر اتفاق کر لیا ہے۔ شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت فلیمش لبرل اور سابق نائب وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو عہدہ سنبھالیں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ووٹوں کی تقسیم کی وجہ سے اس اتحاد کو چلانے اور حکومتی فیصلہ سازی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔