کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کا نظام درہم برہم

   

عید کی خوشیاں پھیکی ، ہمت کے ساتھ مقابلہ کی ضرورت ، کانگریس قائدین کی عید مبارکبادی

کوہیر ۔ مسٹر مدن موہن راؤ کانگریس پارٹی انچارج حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآبادمسٹر وائی نروتم ٹیپی سی سیقائد کانگریس پارٹی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایاکہ ریاست تلنگانہ کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسلم بھائیوں کی عید کی خوشیوں میں برابر کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک ناکہ ساری دنیاکا نظام درہم برہم ہوگیاہے جس کی وجہ سے عیدکی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہے ۔ لیکن یہ ہمیشہ رہنے والا نہیں اندھیرے کے بعد اُجالا ضرور کرے گا گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ہمت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے مرکزی اورریاستی تلنگانہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتکں کی ناہلی کی وجہ سے ہزارہا لوگوں کو موتیں ہو رہی ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں ماہرین کئی مرتبہ کہاتھا کہ کوروناوائرس کی لہر بڑی شدت کے ساتھ آرہی ہے ۔ باوجود اس کے انتخابات کروائے جس کی وجہ سے کورونا مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ ریاست میں ادویات کی کمی آکسیجن ،بیڈس اور وینکٹیلیٹر کی کمی سے کئی اموات ہو رہی ہے ۔دونوں سرکاروںکو عوام کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔وائی نروتم نے کہا کہ کوویڈ 19 مریضوں کا علاج آروگیا شری اسکیم میں شامل کریں۔دیہی سطح پر غڑیب عوام بڑے کاریں ہاسپٹل کی بل ادا نہیں کرسکتے ۔ اس وجہ سے کوویڈ 19 کے مریض علاج کے دوران اپنا دم توڑرہے ہیں ۔انہوں نے عیدالفطر سے دو دن قبل اچانک لاک ڈاؤن لگنے سے غریب عوام یویہ اجرت پر کامکرنے والے اور آٹورکشہ چلانے والے اور فٹ پاتھ پرکاروبار کرنے والے میوہ فروش، ترکاری فروش، دودھ والے کافی پریشان ہوگئے ہیں ۔ ان کے حکومت کی جانب سے ان کو فوری امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔انہوں نے مسلمانوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر ملک سے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعاؤوں کا اہتمام کریں ۔ اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدرنشین کوہیر منڈل کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔