کورونا کی وجہ سے میسور کی دسہرہ پریڈ محل تک محدود

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو: کوروناوائرس وباء کے دوران کرناٹک میں منایا جانے والا دسہرہ تہوار اب زیادہ دھوم دھام سے نہیں منایا جائے گا۔ مقامی سطح پر اس تہوار کو ’’ناڈاہبا‘‘ کہا جاتا ہے۔ دسہرہ پریڈ دیکھنے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد یہاں آتی ہے لیکن اس سال یہ پریڈ صرف اس کے افتتاحی مرکز یعنی محل اور اس کے احاطہ تک محدود رہے گی۔ وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی صدارت میں منعقد کی گئی وزراء کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ 17 اکٹوبر سے شروع ہونے والے دس روزہ تہوار کیلئے ضابطہ اخلاق کو اسی میٹنگ میں قطعیت دی گئی۔ میسور کا وجئے دشمی جلوس اپے ڈانس، میوزک اور سجائے گئے ہاتھیوں کی وجہ سے بیحد مشہور ہے۔ البتہ میسور پیالیس کو حسبِ معمول قمقموں سے سجایا جائے گا۔