کورونا کی ہلاکت خیزی میں وٹامن ڈی کی کمی کا دخل! سائنسی تحقیق

   

واشنگٹن 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے متاثر کچھ ممالک میں اموات کی شرح دوسرے ممالک سے زیادہ ہے۔ اس فرق میں سائنس دانوں کو وٹامن ڈی کا عمل دخل نظر آیا ہے۔اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی سطح ان ممالک کے مقابلے میں کم پائی گئی ہے جو کوویڈ 19 سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 سے اموات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، مگر اسی کے ساتھ ہر کسی کو وٹامن ڈی کا استعمال بڑھانے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ابھی اس حوالے سے مزید سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔یونیورسٹی نے چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، ایران، جنوبی کوریا، اسپین، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ کے اسپتالوں اور مراکز کے اعدادوشمار کا مفصل جائزہ لیا ہے۔