کورونا کے ایک ملین سے زائد مریض صحت یاب ہو گئے

   

جنیوا ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے یکم مئی کی صبح تک32,67867 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,33,560 بتائی جا رہی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا تین ملین سے زائد مریضوں میں سے10,20,446 افراد دوبارہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں سب سے زیادہ، 1,53,947 جبکہ جرمنی میں1,26,900 مریض کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔