کورونا کے باعث ہندوستان میں پھنسے پاکستانیوں کی اٹاری ۔ واگھا سرحد سے واپسی

   

اٹاری : پاکستان کے کئی شہری جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث ہندوستان میں پھنسے ہوئے تھے، آج اُنھیں اٹاری ۔ واگھا سرحد کے ذریعہ پڑوسی ملک روانہ کیا گیا۔ کراچی کے شہریوں میں سے ایک شہری سلمیٰ چودھری بھی ہندوستان میں پھنسی ہوئی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث انھیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے وزارت خارجی اُمور اور پاکستانی ہائی کمیشن سے اظہار تشکر کیا کہ انھوں نے ان کی مدد کی ہے۔ میں 15دن کیلئے مارچ میں ہندوستان آئی تھی اور وائرس کے باعث یہیں پھنس گئی۔