کورونا کے باوجود سری لنکا آئی پی ایل کی میزبانی کیلئے تیار

   

Ferty9 Clinic

کولمبو20-اپریل(سیاست ڈاٹ کام) کوروناوایرس کی وجہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے لیے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے لیکن سری لنکا نے آئی پی ایل کی میزبانی کی تجویز پیش کی ہے۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 29 مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ یہ 15 اپریل تک کے لئے ٹال دیا گیا تھا اور اب پورے ملک میں تین مئی تک لاک ڈاون کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ہندوستانی بورڈ کو لکھا کہ وہ آئی پی ایل کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے صدر شممی سلوا کے حوالے سے لکھا ہے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے بی سی سی آئی اور اس اسٹیک ہولڈرز کو 500 ملین کا نقصان ہوگا تو وہ اپنے نقصان کی تلافی دوسرے ملک میں ٹورنمنٹ کو منظم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر وہ سری لنکا میں کھیلتے ہیں تو ہندوستانی ناظرین کے لئے ٹی وی پر میچ دیکھنا آسان ہو جائے گا۔ اس بات کی ایک مثال ہے کیونکہ جنوبی افریقہ میں بھی آئی پی ایل کھیلا گیا ہے۔ ہم ہندوستانی بورڈ کا ہماری طرف سے بھیجے گئے پیشکش کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ سلوا نے کہا، اگر ہندوستانی بورڈ یہاں ٹورنمنٹ کھیلنے کے لیے راضی ہو جاتے ہیں تو ہم انہیں پیشہ ورانہ طبی عہدیداروں کی سفارش کے مطابق سہولیات دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ سری لنکا کرکٹ کے لئے بھی آمدنی کا ذریعہ ہو گا۔ہندوستان کے برعکس سری لنکا میں کووڈ -19 کے انتہائی کم معاملات ہوئے ہیں اور ابھی تک سری لنکا میں صرف 230 معاملات ہی سامنے آئے ہیں۔