کورونا کے بعد اب دہلی۔این سی آر میں ڈینگو کا قہر

   

نئی دہلی : دارالحکومت میں دہلی میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، لیکن ڈینگو کا قہر شروع ہوگیا ہے۔ ڈینگو سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹر پوجا کھوسلہ نے کہا کہ گزشتہ دو تین سالوں کے مقابلے اس بار راجدھانی میں ڈینگو کے کیسز زیادہ آرہے ہیں۔گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اب ڈینگو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ نیزڈینگو سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگوکے 1170 نئے کیسز درج ہوئے جبکہ مجموعی تعداد 2700 ہزارسے زیادہ ہوچکی ہے، مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری کی وجہ سے پیر کو دارالحکومت میں مزید تین اموات کی اطلاع ملی، جس سے ڈینگوسے مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی۔ڈاکٹر کھوسلہ نے کہاکہ یہ کئی وجوہات سے ہوا ہے، خاص طور پر کووڈ سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کی وجہ سے، لوگ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔