انقرہ ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہماری عوام سے واحد توقع ملک کی پاسبانی اور ہمارے ساتھ تعاون ہے۔صدر اردغان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو خاص طور پر ترقی کے ادوار میں حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری عوام سے واحد توقع یہ ہے کہ وہ اس مرحلے میں اصولوں کی پابندی کریں، اپنے کام، پیداوار اور ملک کی حفاظت کر کے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔صدر اردغان نے کہا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک جسد واحد شکل میں ترکی، کورونا وبا کے بعد نئے سرے سے شکل اختیار کرنے والی، دنیا کے روشن ستاروں میں سے ایک ہو گا۔