کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے تاج محل سمیت ملک میں تمام آثار قدیمہ کی عمارتیں 15 مئی تک بند کردی گئیں ہیں یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت برازیل کو کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات میں پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ کورونا کے متاثرہ کیسوں کی کل تعداد کی بنیاد پر بھارت امریکہ کے بعد دوسرا متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے ماتحت تمام یادگاروں اور عجائب گھروں کو 15 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔جمعرات کو عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔
