کورونا کے خاتمہ پر عوام احتیاطی تدابیر جاری رکھیں

   

ڈائرکٹر پبلک ہیلت کا مشورہ، تیسری لہر کے سنگین ہونے کا ثبوت نہیں
حیدرآباد۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہیں۔ تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کے مکمل صفائے تک احتیاطی اقدامات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے مہلک ثابت ہونے کا سائنسی طور پر کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تلنگانہ میں ڈیلٹا پلس کیسس کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ تلنگانہ ریاست ڈیلٹا پلس کیسس سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ اندازی مہم مقررہ پروگرام کے مطابق تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں موسمی بیماریوں کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ پانی سے ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔