نظام آباد میں ہیلت سنٹرس کے معائنہ کے موقع پر ضلع کلکٹرکا اظہار خیال
نظام آباد۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج ونائک نگر اور ارسہ پلی اربن ہیلت سنٹرس کا معائنہ کیا۔ اور ان ہیلت سنٹروں میں کئے جانے والے کوویڈ ٹسٹوں کا جائزہ لیا اور تفصیلات حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر ٹسٹوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور ضلع کے 127 سنٹروں میں 2500 افراد کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں فوری اپنا معائنہ کرائیں۔ پرائمری کنٹراکٹ اور حساس مقامات پر رہنے والے حاملہ خواتین اور باہر گھومنے والے میونسپل عملے اور عوامی نمائندے اور چھوٹے تاجروں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ جس کسی کا بھی پازیٹیو ظاہر ہونے کی صورت میں انہیں ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔ آشا ورکرس اے این ایمس ان پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ضلع تین آئسولیشن سنٹرس نظام آباد بودھن ، آرمور میں قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 خانگی دواخانہ میں بھی علاج کیا جارہا ہے۔ ہوم آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو میڈیکل آفیسرس کی جانب سے کونسلنگ کی جارہی ہے۔ معمولی علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں ادویات کے استعمال سے صحتمند ہوسکتے ہیں۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ ضلع سرکاری دواخانہ میں272 آکسیجن بیڈس، آئی سی یو60 بیڈس اور ادویات دستیاب ہیں۔ لہذا عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ سی ٹی اسکیان میں علامتیں ظاہر نہیں ہوں گی چند سی ٹی اسکیان میں اسکیاننگ کرنے کی شکایتیں وصول ہورہی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر کمشنر جتیش وی پاٹل بھی موجود تھے۔