کورونا کے خطرے کے پیش نظر راج گھاٹ اور لال قلعہ بند

   

نئی دہلی، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 کے مسلسل بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر منگل کو دہلی میں واقع راج گھاٹ اور لال قلعہ کو سیاحوں کے لئے 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے ۔دہلی حکومت نے اسکول اور کالج پہلے ہی بند کر دیے تھے جبکہ کل نائٹ کلب،ا سپا، جم اور ہفتہ وار بازار بھی 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری طرف دہلی میں اس خطرناک وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے ۔ دہلی میں کورونا سے متاثرہ 69 سالہ خاتون کی موت بھی ہو چکی ہے ۔ ملک میں کورونا سے اب تک تین کی موت ہوئی ہے جس میں سے ایک کی آج ممبئی میں ہوئی ہے ۔ وہ حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھے ۔ مرنے والے کی بیوی اور بیٹا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہے جبکہ ایک شخص کی موت کرناٹک میں ہوئی ہے ۔