نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ اگرچہ ملک میں ایک ارب ٹیکے لگائے گئے ہوں لیکن کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،اس لیے سبھی کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہتھیار نہیں ڈالنے ہیں۔ملک میں ایک ارب ٹیکہ کاری کی حصولیابی پر جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ تہواروں کا موسم قریب آرہا ہے اور اس دوران ہم سب کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ابھی تک کورونا وبا سے مکمل طور پر نجات نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،اس لیے کسی کو بھی ہتھیار نہیں ڈالنا ہے اور اپنے آلات تحفظ (ماسک) بھی پہنے رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم گھر سے باہر جاتے ہوئے جوتے پہننا نہیں بھولتے۔