کورونا کے خلاف جنگ میں یوکرین کو جرمنی کی مدد

   

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں جرمنی یوکرائن کو 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں فراہم کرے گا۔ جرمن چانسلر نے یوکرائن کے سربراہ مملکت ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن سے اس کا وعدہ کیا جا سکتا تھا۔ حکومت نے پہلے ہی مغربی بلقان کی ریاستوں اور نمیبیا کو آسٹرا زینیکا ویکسین عطیہ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔
آسٹرا زینیکا کی یہ ویکسین خوراکیں جرمنی نے یورپی یونین کے پروگراموں کے ذریعے خریدی تھیں۔