کورونا کے خوف سے خودکشی کے بعد مریض کا معائنہ منفی پایا گیا

   

مطفر نگر 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اترپردیش میں ضلع شاملی میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کا معائنہ منفی پایا گیا ہے جو اس وباء سے خوفزدہ ہوکر رپورٹ آنے سے پہلے ہی خودکشی کے ذریعہ اپنی جان گنوا بیٹھا۔ چیف میڈیکل آفیسر سنجے بھٹناگر نے کہاکہ 40 سالہ شخص کے تھوک کے نمونے میرٹھ میڈیکل کالج روانہ کئے تھے اور کورونا وائرس رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔ اس شخص کو منگل کے روز قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جسپریت کور نے کہاکہ اس نے چہارشنبہ کو پھانسی لے لی اور دوسرے دن رپورٹ موصول ہوئی تھی اور جس کے مطابق وہ اس مرض سے متاثر نہیں ہوا تھا۔ اس کے معائنے منفی پائے گئے تھے۔