کورونا کے درمیان امریکہ پر خسرہ کا خطرہ

   

واشنگٹن : امریکہ میںسینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) نے کووڈ-19 وبا کے درمیان خسرہ کے وائرس سے خبردار کیا ہے ۔امریکہ میں گذشتہ برس کے مقابلے خسرہ کے کیسز میں خواہ کمی آئی ہے ، لیکن سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خسرہ کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور یہ پھیل رہا ہے ۔واضح ہو کہ یہاں کم از کم 70 فیصد بچوں کو خسرہ کا ٹیکہ کی دوسری خوراک مل چکی ہے ، جبکہ گذشتہ برس 2.2 کروڑ سے زائد شیر خوار خسرے کی ویکسین کی پہلی خوراک سے محروم رہے ۔ کورونا وبا کے باعث 23 ممالک میں خسرہ کی 24 ٹیکہ کاری کی مہم ملتوی کر دی گئی ہیں۔