کورونا کے دوران آن لائن شادیوں میں 28 فیصد اضافہ

   

ریاض : سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران آن لائن شادیوں کے اندراج میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔العربیہ کے مطابق اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار 171 آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں مارچ 2019 سے اپریل 2020 کے دوران ایک لاکھ 17 ہزار آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے تحت زوجین کو عقد نکاح کے لیے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں۔اس سروس کا مقصد مملکت میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے شادی بیاہ کو آسان بنانا اور نکاح خوان کے سامنے نکاح سے قبل طبی جانچ کو یقینی بنانا ہے۔خیال رہے کہ آن لائن شادی رجسٹریشن سروس کیذریعے شادی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور معلومات مکمل طور پرآن لائن وزارت انصاف کے میرج پیج پر موجود نکاح کے آن لائن فارم پر درج کیا جاتا ہے۔