کورونا کے دوران لی جانے والی فیسوں میں 15 فیصد رعایت دیں اسکول، الہ آباد ہائی کورٹ نے دی ہدایت

   

الہ آباد ہائی کورٹ نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تعلیمی سیشن 2020-21 میں لی گئی کل فیسوں میں 15 فیصد کی چھوٹ فراہم کریں۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، اس ریاست کے تمام اسکولوں کو سال 2020-21 کے دوران وصول کی گئی کل فیس کا 15 فیصد حساب کرنا ہوگا اور اسے اگلے تعلیمی سیشن میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ جن طلبہ نے اسکول چھوڑ دیا ہے، اسکولوں کو مذکورہ فیس کا 15 فیصد طالب علم کو ادا کرنا ہوگاچیف جسٹس راجیش بندل اور جسٹس جے جے منیر کی بنچ نے آدرش بھوشن اور دیگر درخواست گزاروں کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل کو نمٹاتے ہوئے ریاست بھر کے تمام اسکولوں کو 6 جنوری کو اپنے فیصلے میں اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا ہے۔