کورونا کے سبب امریکہ میں ذہنی تناؤ میں اضافہ

,

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : کورونا وائرس وباء کے نتیجے میں چھ سات ماہ سے دنیا بھر میں پریشانی جاری ہے ۔ اس کے نتیجے میں نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں جن میں صحت اور معاش سے متعلق پریشانیاں نمایاں ہے ۔ امریکہ میں ایک تازہ تحقیقی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ کوویڈ۔19 وباء نے امریکہ میں کئی شہریوں کو ذہنی تناؤ اور مایوسی کی کیفیت میں مبتلا کردیاہے ۔ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا کے پروفیسر ایلیسن ہولمن نے کہا کہ یہ وباء تمام برادریوں کو یکساں طورپر نشانہ بنارہی ہے ۔ کوئی کمیونٹی اس کے اثر سے بچی نہیں۔