کورونا کے سبب ملیریا کے خلاف جنگ نظر انداز: جرمن وزیر

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی کے وزیر برائے تعمیر و ترقی گیرڈ میولر نے ملیریا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے سبب ملیریا کے خلاف جنگ نظر انداز ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ برس ملیریا کے سبب قریب ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ گیرڈ میولر کے بقول کورونا کی وبا کے سبب ملیریا کے انسداد کے لیے کام کرنے والے طبی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے اور ساتھ ہی اس مرض سے بچاؤ کے لیے ادویات اور نیٹ وغیرہ کی ترسیل کا کام بھی متاثر ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر سال 230 ملین افراد ملیریا میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔