کورونا کے سبب ورنگل سے وابستہ اے آر ڈی ایس پی ششی کا دیہانت

   

ورنگل ۔ضلع ورنگل اربن ریڈی کالونی سے تعلق رکھنے والے فی الحال ضلع محبوب آباد کے اے آر ڈی ایس پی ششی دھر (48سال ) کورونا کے سبب فوت ہوچکے ہیں ۔افراد خاندان نے بتایا کہ پیر کے دن دوپہر حیدر آباد نامپلی میں واقع کیر ہاسپٹل میں ان دیہانت ہوگیا ۔1996بیاچ سے تعلق رکھنے والے ششی دھر آر ایس آئی کی حیثیت سے بیلم پلی ،کریم نگر ،سریسلہ اور ورنگل میں خدمات انجام دیں ۔2018میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے ترقی پاکر ورنگل پولیس کمشنریٹ سے محبوب آباد تبادلہ عمل میں آیا ۔چند دن قبل کورونا سے متاثر ہونے کے سبب افراد خاندان نے علاج کی غرض سے حیدر آباد منتقل کیا تھا ۔دوران علاج حالت بگڑ جانے سے وہ فوت ہوگئے ۔ششی دھر کے دیہانت پر ورنگل پولیس کمشنر پرمود کمار ،اڈیشنل ڈی سی پیز بھیم رائو ،گیری راجو ،اے سی پیز ویمولہ سرینواس ،سدانندم ،ہنمکنڈہ اے سی پی جتندر ریڈی ،آر آئیز اور دیگر عہدیداروں و ملازمین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔