کورونا کے سبب کیرالا میں ضمنی چناؤ منسوخ کرنے کی درخواست

   

ترواننتاپورم : حکومت کیرالا نے جمعہ کو کل جماعتی اجلاس منعقد کیا جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ۔19 صورتحال کے سبب دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کو منسوخ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی جائے ۔ یہ چناؤ نومبر میں منعقد شدنی ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین نے اجلاس کے بعد میڈیا والوں کو بتایا کہ ضمنی انتخابات ابھی منعقد کرنے کی ضرورت نہیں اور انہیں آئندہ 6 ماہ میں آنے والے اسمبلی الیکشن کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کی میعاد مئی میں ختم ہوگی۔