حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) کورونا کے علاج کے سلسلہ میں آج تک کوئی دوائی یا ویکسین ایجاد نہیں ہوئی لیکن ماہرین کے مطابق کلونجی کے بیج کورونا کے علاج میں بہتر اور محفوظ ثابت ہوسکتے ہیں۔ کلونچی کے استعمال کے ذریعہ کورونا کی علامات کا موثر علاج کیا جاسکتا ہے۔ کلونجی ایک قدرتی پراڈکٹ ہے جو سستی اور ہر ایک کے لیے قابل دسترس ہے۔ کوئی بھی اسے خریدنے کی سکت رکھتا ہے۔ کلوجی کے استعمال کے ذریعہ کئی امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔ قدرتی پراڈکٹس عوام میں زیادہ قابل قبول ہیں۔ کلونجی کے استعمال کے ذریعہ انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے وہ کسی بھی وائرس کا بآسانی مقابلہ کرسکتا ہے۔ کلونجی کے بیج طب نبویؐ کا حصہ ہیں اور اس کے استعمال سے کئی امراض میں بہتر نتائج یقینی ہیں۔ تجربات کی روشنی میں کلونجی انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافے اور امراض سے مقابلے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ وائٹ بلڈ سیلس کے اضافے اور انفیکشن کی روک تھام میں کلونجی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ پھیپڑوں سے متعلق امراض میں بھی کلونجی کے بہتر نتائج ریسرچ میں ثابت ہوئے ہیں۔ تنفسی نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ استھما کے مریضوں کے لیے بھی کلونجی میں شفاء ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ کلونجی کورونا وائرس کے اثرات کو بہتر طور پر زائل کرسکتی ہے۔ کلونجی کا علاج نہ صرف محفوظ بلکہ اثرانداز ہوتا ہے اور ہر ایک کی گنجائش کے اعتبار سے قابل قبول ہے۔ شوگر، ہائیپر ٹینشن میں بھی کلونجی نے بہتر نتائج دیئے ہیں۔ آرتھرائٹس اور قلب سے متعلق امراض میں بھی کلونجی کا استعمال فائدہ مند ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے کلونجی کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ اس سلسلہ میں اطباء سے مشورہ کرتے ہوئے ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔