کورونا کے علاج کیلئے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار

   

جنیوا: یورپین میڈیسن ایجنسی نے کورونا کے علاج کے لئے مصنوعی طور پر تیار اینٹی باڈیز کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔مصنوعی تیار کردہ ‘مونوکلونل اینٹی باڈیز’ بارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مصنوعی طور پر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔دریں اثنا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی اضافی خوراک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث ایسے افراد میں ویکسینیشن کے بعد بھی بیماری یا بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ۔