کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال معاملات میں معمولی اضافے کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹے میں ان کی تعداد 59 بڑھ کر 2149 ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.00 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 5841 افراد کو ویکسین دی گئیں۔ اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار 682 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران 154 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ پڈوچیری میں سب سے زیادہ 12 ایکٹو کیسزبڑھے ہیں، جبکہ تمل ناڈو اور تلنگانہ میں آٹھ آٹھ معاملے ، مہاراشٹر میں آٹھ اور کیرالہ میں سات کیسز بڑھے ہیں، جبکہ اڈیشہ اور ہریانہ میں دو دو، راجستھان اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس میں کمی آئی ہے ۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 99 ہیں۔