پیرس۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ایک فٹ بال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر خود کشی کر لی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لیگ ون کے کلب ریمس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریمس برنارڈ گونزا لیز کی موت پر دکھی ہے۔ برنارڈ کی موت پر نہ صرف کلب بلکہ ریمس کے سینکڑوں مرد اور خواتین بھی افسردہ ہیں۔ ڈاکٹر گونزالیز اس کلب کے ساتھ گذشتہ 20 سال سے وابستہ تھے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام میں خوف پایا جاتاہے جس کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلاء ہونے کی خبریں بھی ہیں۔