کورونا کے مزید 41 کیسس،31 کا حیدرآباد سے تعلق

,

   

حیدرآباد۔/13مئی، ( پی ٹی آئی )تلنگانہ میں خوفناک وباء کورونا وائرس کے مزید 41کیسس چہارشنبہ کو پازیٹیو پائے گئے جن میں 31 کا تعلق گریٹر حیدرآباد کے حدود سے ہے۔ دیگر 10 مائیگرنٹ ورکرس ہیں۔ 117 مریض صحت یابی کے بعد آج ڈسچارج کئے گئے ۔ ریاست کے تین اضلاع ورنگل ( رورل ) ، یادادری اور ونپرتی میں تاحال ایک بھی کوویڈ ۔19 کیس نہیں پایا گیا۔ 26 اضلاع میں گزشتہ 14 دن سے کوئی کورونا پازیٹیو کیس نہیں پایا گیا۔ تلنگانہ میں تین ماہ کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1376ہوچکی ہے اور جملہ 34 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 939 مریض صحت یابی کے بعد گھر واپس جاچکے ہیں۔