حیدرآباد: ایک خوفناک اور عجیب وغریب واقعہ میں کورونا کے مشتبہ مریض نے ایمبولنس گاڑی کو آگ لگادی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم کے اونگول پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ہسٹری شیٹرسریش کو پولیس اسٹیشن طلب کیاگیا کیونکہ 108ایمبولنس کے اسٹاف نے تعلقہ پولیس سے شکایت کی تھی کہ سریش بار بار 108ایمبولنس کو رانگ کالس کررہا ہے۔