کورونا کے معاملوں میں زیرعلاج مریضوں کی شرح 2 فیصد

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ایکٹیوکیسز کی شرح دو فیصد کے قریب آگئی ہے ، دوسری جانب اس جان لیوا اور ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 60 لاکھ 73ہزار 912 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس طرح ملک میں اب تک 30کروڑ 79لاکھ 48ہزار 744افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 51667 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3کروڑ ایک لاکھ 34 ہزار 445 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 64 ہزار527مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91لاکھ 28ہزار 267ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز14,189سے گھٹ کر6لاکھ 12ہزار 868رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 1329مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 93ہزار 310ہوچکی ہے ۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.03فیصد ،شفایابی کی شرح 96.66 فیصد اور اموات کی شرح 1.31ہوگئی ہے ۔ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 83 سے گھٹ مجموعی تعداد 1,24,911رہ گئی ہے ۔ دریں اثنا ریاست میں 9371مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 57,62,661اور 556مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1,19,859ہوگئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5927سے گھٹ کر مجموعی تعداد 110546 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 138مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 34425 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2678473مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 473سے بڑھ کر مجموعی تعداد 100308ہوچکی ہے اور 11469مریضوں کی شفایابی سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2741436 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 136 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12,581ہوگئی ہے ۔