جگتیال میں 2سرکاری 12 خانگی دواخانوں میں 334 بستروں کی منظوری: کلکٹر
جگتیال ۔ جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے دفتر سے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی کہ کورونا مرض کا منصوبہ کے مطابق علاج کیا جائے۔ضلعی سطح پرتاحا ل 2 سرکاری دواخانوں اور 12 خانگی دواخانوں میں منجملہ334 بستروں کی منظوری عطا کی گئی۔مزید 7 دواخانوں میں 97 بستروں کو کیلئے اجازت دی جانی ہے۔اور مسلمہ دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے۔اس موقع پر عہدیداروں نے واضح کیا کہ فی الحال 148 بستر خالی ہیں۔ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ مریضوں کی صحت کی صورتحال کے مطابق آکسیجن عطا کیا جائے۔ضلع میں آکسیجن کی قلت نہ ہونے کی تدابیر اختیار کی جائیں۔مسلسل آکسیجن کی رسدکا معائنہ کرتے رہیں۔آکسیجن کی رسد کے متعلق ورنگل یا کریمنگر سیرسد کی فراہمی کرنے والوں سے رابطہ میں رہیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تیقن دیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاؤن کیا جائیگا۔ضلع میں موجود سرکاری اور خانگی دواخانوں میں 48 گھنٹوں تک استعمال کے لئے ضافی آکسیجن کی رسد کو دستیاب رکھیں۔ کورونا کے موثر علاج کیلئے حسب ضرورت عملہ کے تقرر کیلئے حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ضلع میں موجود سرکاری دواخانوں اور ابتدائی طبی اداروں ،اور مٹ پلی و دیگر طبی اداروں میں عملہ کو مقرر کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔طبی عملہ کے تقررات کے سلسلہ میں اعلامیہ کی اجرائی کی گئی۔ اپریل کی 29 تاریخ کو انٹرویو کا انعقاد عمل میں لاکر شام تک قطعی فہرست کی اجرائی کریں۔اور 30/اپریل سے انکی خدمات کو حاصل کیا جائے۔ضلع میں سرکاری اور خانگی دواخانوں میں آکسیجن کی دستیابی اور استعمال سے متعلقہ آڈٹ کی جائے۔اور کورونا کے علاج کیلئے موجود عملہ کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی محترمہ جے۔ ارونا سری، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب پی .سریدھر، سپرینٹنڈنٹ سرکاری دواخانہ اور دیگر موجود تھے۔
