کورونا کے نئے معاملوں میں جزوی اضافہ، 4000سے زیادہ اموات

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن میں اضافے اور کمی کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر نئے معاملات کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی ، وہیں چار ہزار سے زیادہ مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی جبکہ متاثرین کے مقابلے میں صحتمند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی جس سے ری کوری کی شرح 89.66فیصد پوگئی۔ دوسری جانب منگل کے روز 20 لاکھ 39 ہزار 87افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار 456افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 208921 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار 795 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 2 لاکھ 95 ہزار 955 مریض صحتمند ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار 816 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملے 91191 گھٹ کر 24لاکھ 95ہزار 591رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 4157مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 311388 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سرگرم معاملات کی شرح اور اموات بالترتیب 9.19 اور 1.15 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 13177 کم ہو کر 317038 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 36176 مریضوں کے صحتمند ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5218768ہوگئی ، جبکہ 1137 مزید مریضوں کی اموات سے تعداد اموات 90349 ہوگئی ہے ۔کیرالا میں فعال معاملات کی تعداد 3771کم ہوکر 255788رہ گئی اور 33397مریضوں کے صحتمند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2132071ہوگئی جبکہ 117اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 7731 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 16054 کم ہو ئے ہیں جس سے ان کی تعداد 424402 ہوگئی ہے ۔وہیں ، 588 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 26399 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2022172 مریض صحت مند ہوچکے ہیں