کورونا کے نام پر خانگیانے کی مہم جاری:لیفٹ

   

نئی دہلی ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی جماعتوں نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کو اس کے تازہ ترین معاشی پیاکیج پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ کووڈ۔19 کو استعمال کرتے ہوئے امیروں کا ایجنڈہ تھوپنے اور ملک کے سرکاری اثاثہ جات و خانگیانے کی کوششوں میں جٹی ہوئی ہے ۔ سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجا نے آج وزیر فینانس نرملا سیتارامن کی جانب سے مختلف اقدامات و اصلاحات کا سخت نوٹ لیا ۔ یچوری نے کہا کہ مرکز نے ایسا دکھانے کی کوشش کی ہے کہ آج کوئی کورونا موت نہیں ہوئی۔