بیجنگ ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اس کا کوئی کردار ہے اور مطالبہ کیا ہیکہ امریکی رہنماؤں کی جانب سے چین پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین مجرم نہیں بلکہ خود اس وائرس کا شکار بنا ہے، یہ وائرس انسانیت کا دشمن ہے جو کبھی بھی کہیں بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایچ این ون فلو کی وبا امریکہ میں پھوٹی جس نے ساری دنیا کو متاثر کیا، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکہ میں منظرعام پر آیا۔