بنگلورو ۔20 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کی کابینہ نے پیر کو ایک آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا جو کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت کو خصوصی اختیارات دے گا ۔ اس کے تحت اگلے محاذ پر سرگرم ہیلتھ ورکرس کے تحفظ کو یقینی بنانا اور حکومت کے ساتھ عدم تعاون کو تعزیری جرم قرار دینا شامل ہیں۔ وزیر قانون اور پارلیمانی اُمور جے سی مدھو سوامی نے کہاکہ حکومت نے کیرالا اور اُترپردیش کی مطابقت میں اس وباء پر قابو پانے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیاہے ۔ یہ آرڈیننس قدیم قانون وباء کی تنسیخ کردے گا ۔