کورونا کے پھیلاؤ کیلئے الیکشن کمیشن ذمہ دار : ممتا

   


کولکاتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے انتخابی تشہیر کے پچاسویں و آخری دن الیکشن کمیشن کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بی جے پی کیلئے کام کررہا ہے۔ اُنھوں نے ملک میں کورونا وباء کی دوسری لہر اور تیزی سے پھیلاؤ کیلئے الیکشن کمیشن کو ہی ذمہ دار قرار دیا ۔ ممتا بنرجی نے مدراس ہائیکورٹ کے ریمارکس کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام حقائق کو نظرانداز کردیا ۔ ریاست میں 2 لاکھ پولیس ملازمین کو باہر سے لایا گیا اور کسی کا کوئی ٹسٹ نہیں کیا گیا ۔