حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ریاست میں کورونا ٹیکہ اندازی کی پہلی خوراک کی صد فیصد تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کی ستائش کی ہے۔ گورنر نے ٹوئٹر پر تلنگانہ میں پہلی خوراک کی صد فیصد تکمیل کیلئے محکمہ صحت کے عہدیداروں اور ٹیکہ اندازی میں مصروف طبی عملے کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وزیر صحت ہریش راؤ کی کاوشوں کو سراہا۔ ر