سلدی پیٹ ۔ مہلک وباء کورونا کے بڑھتے اثر کو دیکھتے ہوئے حکومت کے احکامات کی روشنی میں سدی پیٹ میں واقع تنظیم المساجد کے تحت آنے والی مساجد کے ارباب مجاز نے طئے کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ان مساجد میں ٹھیک 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی ۔ جس میں جامع مسجد میں حافظ عبدالسمیع مکہ مسجد میں نعیم الحق مسجد مسلم میں مولانا خلیل الرحمن مسجد صوفیہ میں حافظ و خطیب مسجد فردوس میں کریم پٹیل ، مسجد حفیظ طاہرہ میں حافظ سید عبدالواحد و دیگر مساجد میں بھی ائمہ حضرات امامت کریں گے اور عبدالقدوس کی اطلاع کے بموجب مسجد محبوبیہ جماعت اسلامی میں 7.30 بجے نماز ادا کی جائے گی اور مفتی محمد اسماعیل امامت کریں گے ۔ اسی طرح اہلحدیث کی مسجد روف قمر ہریش راؤ نگر میں 7 بجے نماز ہوگی ۔ حافظ عبدالمحسن نیازی امامت کریں گے ۔ اس سلسلے میں صدر تنظیم المساجد محمد عوث محی الدین ڈاکٹر نے کہا کہ حکومت کے ہدایات کی پابندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے چونکہ مہلک وباء کورونا ایسے حالات پیدا کردئے ہیں جس کی وجہ سے مساجد میں عبادت کرنا بھی مشکل نطر آرہی ہے ۔ غوث محی الدین نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کیلئے تشریف لائیں ۔ ان کے علاوہ جمعیتہ الحفاظ کے صدر حافظ عبدالسمیع نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس طرح کے احکام جاری کئے ہیں کہ مساجد میں ایک ہی وقت نماز ادا کی جائے ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ منہ پر ماسک ہو اور جسمانی دوری برقرار رکھیں گلے ملنے سے گریز کریں ۔