مصر: جامعہ الازہر کے امام احمد الطیب نے مسلمانوں سے کورونا وائرس وبائی امراض کی روشنی میں رمضان المبارک کے دوران گھر میں روزانہ کی نماز اور تراویح کی نماز پڑھنے کو کہا ہے۔
خدا پر بھروسہ رکھیں
اس وبا کی وجہ سے مساجد میں نماز کی معطلی پر اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز امام نے ٹیلی ویژن پیغام میں کہا: “ہم اس سال رمضان کا مشکل حالات میں سامنا کر رہے ہیں۔” انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس “آزمائش” کو ختم کرنے کے لئے خدا پر بھروسہ رکھیں۔
روزے نہ چھوڑیں
روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے کورونا نہیں جاۓ گا آپ سب کو روزہ رکھنا ہوگا، امام نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کی طرف توجہ نہ دیں اور مذہبی اداروں اور ماہرین کی رائے پر قائم رہیں۔
کورونا وائرس کا روزے سے کچھ تعلق نہیں ہے
امام نے مزید کہا کہ روزے کا کرونا وائرس سے کچھ تعلق نہیں ہے، اگر کوئی ایسی قسم کی باتیں کر رہا ہے تو بے بنیاد بات ہے، اور عالمی ادارہ صحت نے بھی اس سلسلے میں خصوصی اجلاس بلایا تھا۔
زکوٰۃ اور صدقات
انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنی زکوٰۃ ادا کریں اور غریبوں کے لئے فلاحی کام انجام دیں تاکہ ان مشکل اوقات میں انکے ساتھ اظہار یکجہتی کی جا سکے۔