نئی دہلی: کورونا وائرس کیسوں میں اضافے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 8 ریاستوں اور مرکزی ریاستوں سے ٹیسٹ، ٹریک اورعلاج کی حکمت عملی پر کام کرنے کوکہا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ جانچ کے دائرہ کار میں اضافہ، رابطے کا سراغ لگانے اورخطرے سے دوچار لوگوں کو ویکسین لگانے سے کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پایا جاسکتاہے۔ ان آٹھ ریاستوں میں دہلی اورچنڈی گڑھ کے ساتھ ہریانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، گوا، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ شامل ہیں۔