نئی دہلی :ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے یومیہ کیس کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعہ 7 جنوری کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اومی کرون کے پھیلاؤ کے درمیان گزشتہ24 گھنٹوں میں 1,17,100 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 302 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔اب ہندوستان میں کورونا کے کل 35,226,386 کیسز درج ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30,836 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک کوویڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34,371,845 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 302 اموات کے بعد ملک میں کورونا اموات کی تعداد بڑھ کر 4,83,178 ہو گئی ہے۔فعال کیس کی شرح جملہ معاملوں کا 1.05فیصد ہے۔ صحت یابی کی شرح 97.57 فیصد ہے۔
کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان یومیہ مثبت شرح 7.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 4.54 فیصدپر ہے۔ہندوستان میں تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے اور کیس اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ صرف گزشتہ 10 دنوں میں کووِڈ کے یومیہ معاملے 18 گنا بڑھ گئے ہیں۔