کورونا کے 1,451 نئے کیس ۔ 9 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,451 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1265 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بھی 2,20,675 ہوگئی ہے ۔ جمعہ کو ریاست میں ایکٹیو کورونا کیسوں کی تعداد 22,774 ہوگئی تھی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوںمیں 1,983 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور اب تک ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1,96,636 ہوگئی ہے ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیان جملہ 42,497 کورونا معائنے کئے گئے تھے جن میں 1,174 کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ اب تک ریاست میں 37,89,460 کورونا معائنے کئے گئے ہیں۔ نئے کورونا متاثرین میں 235 کا تعلق گریٹر حیدرآباد سے بتایا گیا ہے جبکہ عادل آباد سے 8 ‘ بھدرادری 92 ‘ جگتیال 29 ‘ جنگاوں 28 بھوپال پلی 22 ‘ گدوال 11 ‘ کاماریڈی 34 ‘ کریمنگر 65 ‘ کھمم 71 ‘ آصف آباد 7‘ محبوب نگر 32 ‘ محبوب آباد 24 ‘ منچریال 22 ‘ میدک 25 ‘ ملکاجگری 101 ‘ ملگ 20 ‘ ناگرکرنول 22 ‘ نلگنڈہ 84 ‘ نارائن پیٹ 15 ‘ نرمل 24 ‘ نظام آباد 32 ‘ پیداپلی 28 ‘ سرسلہ 30 ‘ رنگا ریڈی 104 ‘ سنگاریڈی 32 ‘ سدی پیٹ 64 ‘ سوریہ پیٹ 37 ‘ وقار آباد 22 ‘ ونپرتی 24 ‘ ورنگل رورل 28 ‘ ورنگل اربن 55 اور یادادری سے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔