حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ہفتہ کو کورونا کے 2,070 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 18 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں اموات کی تعداد 3,364 ہوگئی ہے جبکہ جملہ پازیٹیو کیس 5,89,734 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں فی الحال ایکٹیو کیسوں کی تعداد 29,208 بتائی گئی ہے ۔ جمعہ اور ہفتے کے درمیان 1,38,182 ٹسٹ کئے گئے جن میں 1,418 کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ ہفتے کو 3,762 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 94.47 فیصد ہوگئی ہے ۔