حیدرآباد۔یکم اپریل، ( این ایس ایس ) وزیر صحت ایٹلہ راجندر نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ 25,000 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کی نقل و حرکت پر جی پی ایس کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ تلنگانہ کا شبہ صحت عصری ٹکنالوجی استعمال کررہا ہے جی پی ایس کے ذریعہ کورونا کے 25000 مشتبہ کیسیس پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ایٹلہ راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایات کے مطابق ہی کوویڈ۔19 کے کیسیس کو ممکنہ بہتر خدمات فراہم کررہے ہیں۔ تمام کیسیس اور ان کے مقامات کا بروقت پتہ چلایا جارہا ہے۔
