کورونا کے 3.61 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

   

نئی دہلی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کے ریکارڈ 3,61,024 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3,61,024 نمونوں کاٹسٹ کیا گیا ، جس میں اب تک ٹسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد1,34,33,742ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا ٹسٹ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,253ہوگئی ہے ۔