کورونا کے 33 نئے پازیٹیو کسیس کی توثیق

   

26 کا جی ایچ ایم سے تعلق ‘ 7 مہاجر مزدور ‘ جملہ تعداد 1,196
حیدرآباد ۔ 10 ؍ مئی ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں 33 نئے کورونا پازیٹیو کسیس‘ مجموعی 1,196 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اتوار کو کہا کہ خوفناک وباء کورونا وائرس کے مزید 33 نئے کسیس کا پتہ چلا ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1,196 تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری طبی بلٹین کے مطابق 33 نئے پازیٹیو کسیس میں 26 کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )سے ہے ۔ ماباقی 7 متاثرین کا مہاجرین مزدور بتائے گئے ہیں ۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کی تاریخ تک 751 کورورنا متاثرین پوری صحتیاب ہونے کے بعد مختلف دواخانوں سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں ۔ اس وباء سے ریاست میں تا حال 30 افراد ہوئے ہیں دیگر 415 مصدقہ کسیس ہنوز زیر علاج ہیں ۔