کورونا کے 7830 نئے کیسز، 11 مریضوں کی موت

   

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7830 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 11مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں441افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,24,326 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے ۔بدھ کو وزارت صحت کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3122 فعال کیسز بڑھ کر 40,215 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,76,002 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,016 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,692 بڑھ کر 4,42,04771 تک پہنچ گئی ہے ۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 761 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔