کورونا کے 8,635 نئے کیس

   

نئی دہلی ۔ ہندوستان بھر میںگذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8,635 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ گذشتہ آٹھ ماہ میں ایک دن کے سب سے کم کیس ہیں جبکہ یومیہ اموات کی شرح بھی 100 سے کم ہوگئی ہے ۔ یہ شرح بھی نو مہینے کے بعد کم ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1,07,66,245 تک پہونچ گئی ہے جبکہ اموات 1,54,486 ہوگئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 94 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اب تک اس مرض سے 1,04,48,406 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 97.05 فیصد ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے شرح اموات 1.43 فیصد ہے ۔ ملک بھر میں فی الحال کورونا کے ایکٹیو کیس دو لاکھ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔