نئی دہلی ۔ /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوگ کرشماتی مائع لینے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہے کیونکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اس سے کورونا وائرس کا علاج ہوسکتا ہے ۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی صدارت کا دعویٰ کرنے والے سوامی چکراپانی ہفتہ کو یہاں گاؤ متر پارٹی منعقد کی ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ کورونا کی وباء گوشت خوروں کے سبب ہوئی۔ یہ مہلک مرض گائے کا پیشاب پینے سے دور ہوسکتا ہے اور تمام عالمی قائدین کو پینا چاہئیے ۔